کراچی………کراچی کے نجی اسپتال میں سوائن فلو کا ایک اور مریض جاں بحق ہوگیا۔ کراچی میں اس سال سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والا 50 سالہ ارشد محمود گزشتہ کئی روز سے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج تھا ، متاثرہ مریض میں سوائن فلو کی تصدیق ہوچکی تھی۔