وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے صاحبزادے اور سابق ایم این اے حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کی دعوےدار عائشہ احد نے حمزہ شہباز اوران کے بہنوئی عمران علی یوسف کے خلاف ایک اور مقدمےکے اندراج کے لیے درخواست دے دی ہے۔عائشہ احد نےیہ درخواست لاہور کے تھانہ جنوبی چھاؤنی میں جمع کرائی جبکہ درخواست میں حمزہ اور عمران پر اغوا، تشدد، حبس بے جا میں رکھنے، جان سے مارنے کی نیت اور قیمتی دستاویزات چرانے جیسے الزامات درج ہیں۔درخواست کے مطابق کہ حمزہ شہباز نے 16 فروری 2011 ءکو گھر شفٹ کرنے کے بہانے انہیں بلایا جہاں حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے داماد عمران علی نے ان پر رات بھر تشدد کیا، جان سے مارنے کی دھمکی دی اور موبائل فون،جیولری اور پرس چھین لیا۔درخواست میں مزیدکہا گیا کہ دوسرے روز وہ صبح جان بچا کر نکلیں تو ڈرائیور انہیں ایک اور مقام پر لے گیا جہاں حمزہ شہباز اور علی عمران پہلے سے موجود تھے، وہاں انہوں نے انہیں حبس بےجا میں رکھا گیا اور تشدد کا بناتے ہوئے خالی اسٹامپ پیپر پر دستخط کرانا چاہے اور پھر بعد میں حمزہ کے غنڈے ان کے گھر سے لیپ ٹاپ، نکاح نامہ اور قیمتی دستاویزات بھی چرا کر لے گئے تھے۔