counter easy hit

سب پھڑے جان گے۔۔۔ گرفتاری کا ڈر ، اہم وزیر نے ایسا قدم اُٹھا لیا کہ پوری کابینہ میں ہلچل مچ گئی

کراچی(ویب ڈیسک) گرفتاری کے ڈر سے صوبائی وزیر سندھ اویس شاہ سمیت 3ملزمان کی ضمانت کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، اویس شاہ نے عدالت میں درخواست کےساتھ حلف نامہ بھی جمع کرادیا ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کےساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں، گرفتاری سے روکا جائے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سکھر میں نیب ٹیم کا بلاول بھٹو کی آمد سے کچھ دیر قبل گرفتار پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ، کمروں کی تلاشی، بنگلے کی پیمائش، چھاپے کی اطلاع پر سیکڑوں کارکنان پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرہ و نعرے بازی، پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی قومی احتساب بیورو کی ایک ٹیم نے نیب افسران اور مئجسٹریٹ کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے گرفتاررہنما سید خورشید احمد شاہ کی رہائش گاہ واقع سندھ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی پر اس وقت سرچ آپریشن کیاجب وہاں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آمد کے حوالے سے تیاریاں کی جارہی تھیں نیب کی ٹیم نے رہائش گاہوں کے تمام کمروں کی تلاشی لی اور خورشید شاہ کی رہائش گاہ کی اس کے نقشے کے مطابق پیمائش بھی کی نیب ٹیم کا سرچ آپریشن ایک گھنٹے سے زائد جاری رہا تاہم کوئی نیب ٹیم کو کوئی شواہد یا دستاویزات برآمد نہ ہوسکیں نیب ٹیم کی کاروائی کی اطلاع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی خورشید گاہ کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی اور انہوں نے نیب ٹیم کے اس چھاپے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نیب و وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی نیب کی ٹیم نے سرچ مکمل کرنے کے بعد خورشید شاہ کے صاحبزادے و ایم پی اے سید فرخ شاہ کو تحریری طور پر یہ لکھ کر دیا کہ انہوں نے سرچ کیاتاہم کچھ برآمد نہیں ہوا اس لیے وہ یہاں سے کچھ بھی لیکر نہیں جارہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خاتمے کے لیے جنوری کی ڈیڈ لائن دے دی کہتے ہیں کہ اگر جنوری تک اس کٹھ پتلی حکومت کو ختم نہ کیا گیا تو ملک بھر سے جیالے راولپنڈی پہنچیں گے ۔ANOTHER, PMLN, LEADER, CAUGHT, IN, MISERY, DISUQALIFIED, BY, SUPREME, COURT, OF, PAKISTAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website