counter easy hit

ایک اور وعدہ پورا ۔۔۔۔نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے بعد عمران حکومت کون سا بڑا فلاحی منصوبہ شروع کرنے جا رہی ہے؟ اعلا ن ہو گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )حکومت نے بے سہارا اور بے گھر افراد کیلئے ایک اور فلاحی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا،حکومت پاکستان لاہور میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر رات گزارنے پر مجبورلوگوں کیلئے شیلٹر بنائے گی ،لاہور میں مسافروں کیلئے 5 شیلٹر بنائے جائیں گے جہاں مسافروں اور ناداروں کوعارضی چھت اور 2 وقت کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ورلڈمیمن آرگنائزیشن کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بے سہارہ افرادکوچھت مہیاکرنے کے منصوبے پرکام کررہے ہیں،لاہورمیں سرکاری زمین پرمسافروں کیلئے 5شیلٹربنانے کامنصوبہ ہے،شیلٹرزمیں مسافراورنادارافرادکوعارضی چھت اور2 وقت کھانے کی سہولت ہوگی،وزیراعظم کا کہناتھا کہ لوگوں کے تعاون سے ایسے منصوبے کاآغازکراچی میں بھی کیاجاسکتاہے،ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے وفد نے وزیراعظم کوتعاون کی یقین دہانی کرائی۔