اسلام آباد(ویب ڈیسک) تبدیلی کی جانب ایک اور قدم اٹھالیاگیااور ملک کی معاشی صورتحال کی بہتری کے لیے صدرمملکت عارف علوی بھی میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ ڈالر پر درآمد ات کا دباﺅ کم کریں اور اس سلسلے میں پاکستان کی بنی ہوئی اشیا کے استعمال کوترجیح دیں۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر صدر مملکت نے لکھاکہ پاکستانی روپے پر دباﺅ کی وجہ سے میں پاکستانیوں سے اپیل کروں گا کہ وہ اپنے ملک میں تیار ہونے والی مصنوعات خریدیں،اس بحران کے وقت ہمیں لگژری اشیا اور ان درآمدی اشیا سے گریز کرنا چاہیے ،اگر اپنی روزمرہ ضروریات کا جائزہ لیا جائے تو تو آپ کو بہت سی ایسی مصنوعات مل جائیں گی جنہیں آپ چھوڑ سکتے ہیں،یہ وہ کام ہے جو ہم سب کو مل کر کرنا ہے۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 51