عراق کے مغربی شہر رمادی میں خودکش کاربم دھماکے کے نتیجے میں 14 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ داعش نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق پک اپ پر سوار خودکش حملہ آور نے رمادی کے مغرب میں واقع گودام کے قریب عراقی فوج اور فورسز کے مجمع کے نزدیک دھماکا کردیا تھا، جس سے 14 فوجی اور سکیورٹی اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے ہیں۔داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب عراقی وزارت نے موصل کے مغربی علاقہ تل عبطہ میں فضائی حملہ کرکے داعش کے 20 سے زائدجنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔