پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے ایک اور یوٹرن لیا ہے اور خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش نہ کرنے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ بجٹ اجلاس کے لیے سمری بھجوادی گئی اور 14 مئی کو اجلاس طلب کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی نے اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لے لیا اور بجٹ دستاویزات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ بجٹ پر بحث کے لیے اجلاس بلارہے ہیں، چاہتے ہیں کہ صوبے کے ترقیاتی کاموں پر بحث ہو جبکہ اپوزیشن بھی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بحث کرنا چاہتی ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے عمران خان کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کو بجٹ پیش نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ 15 اپریل کو وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجٹ نئی آنے والی حکومت کا حق ہے۔ واضح رہے کہ خود عمران خان نے وفاقی حکومت کے بجٹ پیش کرنے کی بھی مخالفت کی تھی۔ عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ “یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ 45 دن میں حکومت اگلے ایک سال کا بجٹ دے، ہم اس کی مخالفت کریں گے