اسلام آباد: بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کا ایک اور ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے کہ جس میں اس کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں بھارتی بحریہ کا کمیشنڈ آفیسر ہوں۔
بھارتی دہشت گرد اور جاسوس کلبھوشن یادیو کا ایک اور ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کہنا ہے کہ میری والدہ سے ملاقات کروانے پر پاکستان کا مشکور ہوں، میری والدہ مجھے صحت مند حالت میں دیکھ کر خوش ہوئیں تاہم مجھے افسوس ہے کہ وہ بہت خوفزدہ تھیں۔ کلبھوشن یادیو کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں بھارتی بحریہ کا کمیشنڈ آفیسر ہوں لیکن یہ لوگ میرے انٹیلیجنس ایجنسی کے لیے کام کرنے کو کیوں جھٹلا رہے ہیں۔