counter easy hit

دبئی کی ایک اور عجوبہ عمارت زیرتعمیر

دنیا کی پہلی گھومنے والی عمارت 2020 تک دبئی میں تعمیر کی جائے گی۔

ANOTHER, WONDER, OF, THE, WORLD, BEING, CONSTRUCTED, IN, DUBAIڈائنامک ٹاور ہوٹل نامی اس عمارت کی تعمیر کی منصوبہ بندی 2008 سے کی جارہی ہے جس کا ڈیزائن ڈیوڈ فشر نامی آرکیٹیکٹ نے تیار کیا ہے۔1375 فٹ طویل اس عمارت میں 80 منزلیں ہوں گی اور یہ سب انفرادی طور پر اپنے کنکریٹ کی بنیاد پر گھومنے کی صلاحیت رکھنے کی بناء پر لوگوں کو دبئی کا 360 ڈگری نظارہ فراہم کریں گی۔یہاں رہنے والے افراد وائس کمانڈز سے گھومنے کی رفتار کو کنٹرول کرنے اور اپنے اپارٹمنٹ کو گھومنے سے بھی روک سکیں گے۔

یہ بلند و بالا عمارت متوقع طور پر اپنی بجلی خود پیدا کرے گی جس کے لیے ہر منزل پر ونڈ ٹربیونز نصب ہوں گے جبکہ چھت پر سولر پینلز لگائے جائیں گے۔ڈائنامک آرکیٹیکچر کی ویب سائٹ کے مطابق یہ روزمرہ کی زندگی کے لیے ایک نئی پراڈکٹ ثابت ہوگی اور اس ہوٹل کے ساتھ اسٹارز لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔یہاں رہنے والوں کو پرتعیش رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور وہ ہر چیز میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے مستفید ہوسکیں گے۔اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ اس کا ہر اپارٹمنٹ بہت مہنگا ہوگا، جن کی مالیت کم از کم 3 کروڑ ڈالرز ہوگی جبکہ اس کی تعمیر میں بھی کروڑوں ڈالرز لگیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website