اے این پی نے پاناما لیکس پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے لئے پانچ رکنی کمیٹی بنا دی، رابطے کل سے شروع ہونگے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) عوامی نیشنل پارٹی کی رابطہ کمیٹی میں غلام احمد بلور، میاں افتخار، افراسیاب خٹک، بشری گوہر اور زاہد خان شامل ہیں۔ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس پیر کی شام پانچ بجے ہو گا، جس کے بعد کمیٹی کے ارکان شاہ محمود قریشی اور مہتاب عباسی سے ملاقات کریں گے۔