نوشہرہ : عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کو پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اے این پی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار کو پی ٹی آئی کے کارکن کے قتل کے الزام میں علی الصبح گرفتار کر کے پبی تھانے منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب میاں افتخار نے تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے کا دکھ دیکھا ہے کسی کے قتل کا سوچھ بھی نہیں سکتا، پی ٹی آئی کا کارکن حامیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے بعد نوشہرہ میں پی ٹی آئی کے جلوس پر ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی کا کارکن جاں بحق ہو گیا تھا۔