تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے بھی شہباز شریف کو للکار دیا، کہتے ہیں شہباز شریف عمران خان کو نوٹس بھیجنے سے پہلے میرے نوٹس کا جواب دیں۔
اسلام آباد: جہانگیر ترین نے شہباز شریف کی پریس کانفرنس کے جواب میں کہا کہ اگر 24 گھنٹے میں ان کے 10ارب روپے ہرجانے کے نوٹس کا جواب نہ دیا تو پھر عدالت میں ملاقات ہو گی۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جاوید صادق کے ذریعے اربوں کی کرپشن کھل چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہرجانے کا مقدمہ جیت کر 10 ارب روپے شوکت خانم اسپتال کو عطیہ کریں گے۔