آئر لینڈ کے نوجوان نے 4 منٹ 17 سیکنڈز میں ایک میل کا فاصلہ پھرتی سے طے کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
یوں تو دنیا بھر میں کئی نوجوان حیرت انگیز کارنامے انجام دے کر شائقین کو حیران کردیتے ہیں تاہم آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے یخ بستہ موسم میں انٹارکٹکا کے برفیلے میدان میں دوڑ لگا کر نا صرف شائقین کو داد دینے پر مجبور کردیا بلکہ نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔ پال روبنسن نامی ماہر ایتھلیٹ نے مائنس 20سے بھی کم خون جمادینے والے درجہ حرارت میں دوڑتے ہوئے ایک میل کا فاصلہ 4منٹ اور17سیکنڈز میں مکمل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔