سپریم کورٹ نے پی سی اوججز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کردی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی خصوصی لارجر بینچ نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز کے خلاف توہین عدالت کی 14 درخواستوں کی سماعت کی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے پی سی او ججز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ معاملہ 10، 11 سال پرانا ہوچکاہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ افتخار حسین چوہدری کا انتقال ہو چکا ہے، توہین عدالت کا معاملہ عدالت اور مدعاعلیہ کے درمیان ہوتا ہے، عدالت توہین عدالت کے نوٹس واپس لے رہی ہے۔ واضح رہےکہ 2007 میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں 3 نومبر 2007 کو پی سی او نافذ کیا گیا تھا جس کے تحت کئی ججز نے حلف اٹھایا تھا۔