سسرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ گرلزہائیرسکنڈری سکو ل سرائے عالمگیر میں9 دسمبر انٹر نیشنل اینٹی کرپشن ڈے پورے جوش و جذبے سے منایا گیا اور سکول میں کرپشن کیاہے اور اس سے نفرت کیوں کی جاتی ہے کے حوالے سے باقائدہ تقریب کا اہتمام کیاگیااس پروگرام میں سکول کی بچیوں نے ملی نغموں کے ذریعے پاکستان سے محبت اور رشوت جسے ناسور سے نفرت کا اظہار کیاتو ٹیچرز نے اپنی تقاریر میں رشوت کی وجہ سے علاقائی اور معاشرتی مسائل پر روشنی ڈالی اس موقعے پر ہیڈ ٹیچر مس فرزانہ ناہید نے اپنی تقریر میں کہا کہ آج 9 دسمبر اینٹی کرپشن ڈے کا عالمی سطح پر منایا جانا اس بات کی غمازی کرتاہے کہ کرپشن ایک ناسور ہے جونا حق کو حق اور باطل کو سچ ثابت کرنے کے لیے استعمال کیاجاتاہیجس سے نجات کے لیے ہم سب نے مل کر کردار ادا کرناانہوں نے کہاکہ کرپشن کی کئی قسمیں ہیں اور پاکستان میںیہ برائی تقریبا ہر شعبے میں موجود ہے سکولز کی سطح پر اس دن کو منانے کا مقصد طلبہ میں ابتدائی عمر میں شعور بیدار کرناہے کہ رشوت ایک گناہ ہے اور جرم بھی ان کو چاہیے کہ وہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے سچ کے ساتھ آگے بڑھیں تاکہ آئندہ رشوت اور کرپشن کا خاتمہ ہوانہوں نے کہاکہ یاد رکھیں اس برائی کا خاتمہ ہم سب نے مل کر کرناہے۔