اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے پاک فوج اور اس کی قیادت کے بارے میں بیان غیر ضروری اور بیہودہ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میڈیا کے سہارے عوام کو ریاست کے خلاف اکسانے کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی تقریر بلاجواز اور نفرت انگیز ہے، انہوں نے عوام کو فوج کے خلاف بھڑکانے کیلئے میڈیا کا سہارا لیا، پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا فوجی قیادت سے متعلق ایسے بیانات برداشت نہیں کئے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا غیر ذمہ دارانہ تبصرے اور میڈیا کے ذریعے پاکستان کے عوام کو ریاست کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش ہے، الطاف حسین کی تقریر پر قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔