اسلام آباد(یس اردونیوز) امریکہ کے نمائندۂ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے افغانستان کے اٹارنی جنرل کے دفتر کے عملے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ طالبان قیدیوں کی رہائی کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرنے والے افغان اٹارنی جنرل آفس سے منسلک ایک وکیل اور ان کی ٹیم کے دیگر ارکان پیر کو دہشت گردی کے ایک حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ نامعلوم افراد نے کابل کے مشرقی علاقے میں اٹارنی جنرل آفس کے عملے کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو پراسیکیوٹرز سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ زلمے خلیل زاد نے اپنے ردِ عمل میں اس کارروائی کو امن دشمنوں کی جانب سے کیا جانے والا حملہ قرار دیا ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ امریکہ اس حملے کی مذمت اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہے۔ زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ یہ حملہ جس چیز کی نشان دہی کرتا ہے ہم اس سے با خبر ہیں۔ ان کے بقول امن مخالف ملکی و غیر ملکی قوتیں مفاہمتی عمل کو متاثر اور اس میں تاخیر چاہتی ہیں۔ یاد رہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا عمل جاری ہے جس کے بعد افغان حکومت، عمائدین اور طالبان کے درمیان بین الافغان مذاکرات ہونا ہیں۔ منگل کو زلمے خلیل زاد نے فریقین پر زور دیا کہ وہ مفاہمتی عمل میں تاخیر کے بجائے بین الافغان مذاکرات کے لیے آگے بڑھیں تا کہ جتنا جلد ممکن ہو سکے سیاسی تصفیے اور جنگ بندی پر بات چیت کی جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے عوام جنگ بندی کا خاتمہ چاہتے ہیں اور ہم ان کی اس خواہش کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان اٹارنی جنرل کے عملے پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ طالبان ترجمان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یہ بات ذہن نشین رکھنے کی ضرورت ہے کہ امن عمل کے کئی دشمن اور مخالفین ہیں۔ تمام فریقین کو اس طرح کی تخریب کاری پر تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ طالبان ترجمان کے مطابق وہ افغان اٹارنی جنرل آفس کے عملے پر ہونے والے حملے کی اپنے طور پر جامع تحقیقات کا آغاز کر رہے ہیں۔
Zabihullah (..ذبـــــیح الله م )
@Zabehulah_M33
#Clarification
Today’s attack on attorneys close to #Bagram prison has no relation with IEA Mujahidin.
We are launching a comprehensive investigation.
It should be reminded that the peace process has many enemies & opponents. Everyone must remain cautious of such plots. https://twitter.com/Zabehulah_M33/status/1275061311190204416 …
Zabihullah (..ذبـــــیح الله م )
@Zabehulah_M33
#وضاحت:
نن د بګرام زندان ته نیږدې په څارنوالانو باندې برید د اسلامي امارت د مجاهدینو کار نه ده.
موږ په دې اړه بشپړه پلټنه کوو.
باید یادونه وکړو چې د سولې پروسه ډیر دښمنان او مخالفین لري، ټول باید دا ډول توطئو ته متوجه واوسي.
187
7:12 PM – 22 جون، 2020
Twitter Ads info and privacy
46 people are talking about this
طالبان ترجمان ن
U.S. Special Representative Zalmay Khalilzad
✔
@US4AfghanPeace
(1/3) The US strongly condemns the attack today against the Afghan Attorney General’s lawyers and other team members working to facilitate prisoner releases. This attack, carried out by enemies of peace, took the lives of five civilians. We offer our condolences.
469
3:01 AM – 23 جون، 2020
Twitter Ads info and privacy
175 people are talking about this
زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ یہ حملہ جس چیز کی نشان دہی کرتا ہے ہم اس سے