کوئٹہ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم آج سے شروع ہوگئی ہے، خصوصی مہم گزشتہ ماہ نالے کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق پرچلائی جارہی ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹرکے حکام کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم 5 روز پر مشتمل ہے اورشہر کی 39یونین کونسلوں میں چلائی جارہی ہے۔مہم کے دوران چار لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، خصوصی مہم کی سیکورٹی کےسخت اقدامات کئے گئے ہیں ۔