counter easy hit

ریاست مخالف تقاریر : پی ٹی ایم کی گلالئی اسماعیل کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔۔۔ ؟ تازہ ترین خبر

Anti-state legislation: PTI's Gulalai Ismail was very shocked ? Latest news

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ریاست مخالف نفرت انگیزتقاریر کے الزام میں پی ٹی ایم کی رہنما گلالئی اسماعیل کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا، ملک سے فرار کی کوشش پر گلالئی اسماعیل کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریاست مخالف نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں پی ٹی ایم کی رہنما گلالئی اسماعیل کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا، گلالئی اسمٰعیل کا نام انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت ان کےخلاف قائم مقدمات کے باعث بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا۔ گلا لئی اسمٰعیل کو ملک سے فرار ہونے سے روکنے کیلئے ملک بھر کے ہوائی اڈوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے، گلالئی اسماعیل کو ملک سے فرار کی کوشش پرگرفتار کیا جاسکتا ہے ۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے گلالئی اسماعیل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کےلئے دائر درخواست پر پی ٹی اے ، پیمرا ، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ملک، مذہب، اداروں کیخلاف کوئی بات ہو تو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرنا پیمرا پر لازم ہے، اس طرح کی ایک درخواست کو نمٹا چکے ہیں، پی ٹی اے کے پاس فیس بنک بند کرنے کا میکنزم نہیں۔ یاد رہے پشتون تحفظ موومنٹ کی رہنما گلالئی اسماعیل کے خلاف پاکستان مخالف تقاریر اورپشتون بھائیوں کےدلوں میں نفرت پھیلانے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج کئے گئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق گلالئی اسماعیل نے فرشتہ کیس کی آڑ میں حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کی جبکہ انہوں نے پشتون قوم کو عصبیت کی طرف ورغلانے کی بھی کوشش کی۔دوسری جانب پشتون تحفظ موومنٹ کی رہنما گلالئی اسماعیل کے خلاف پاکستان مخالف تقاریر اورپشتون بھائیوں کےدلوں میں نفرت پھیلانے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق فرشتہ مہمند کے قتل کو ڈھال بنا کر پاک فوج اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والی پی ٹی ایم رہنما گلالئی اسماعیل کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق گلالئی اسماعیل نے فرشتہ کیس کی آڑ میں حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کی جبکہ انہوں نے پشتون قوم کو عصبیت کی طرف ورغلانے کی بھی کشش کی۔ متن میں کہا گیا ہے کہ گلالئی اسماعیل نے پاک فوج کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کی۔ مقدمہ اسلام آباد کے شہری درخواست پر درج کیا گیا۔ یاد رہے کہ چار روز قبل اسلام آباد سے ایک 10 سالہ بچی فرشتہ لاپتہ ہوگئی تھی جس کے بعد جنگل سے اُس کی لاش برآمد ہوئی تھی، بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ فرشتہ کے قتل پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے آواز اٹھائی تدفین کے اگلے روز وزیراعظم نے نوٹس لے کر ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی کل رات گئے میسج کر کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website