پرتگال کے سابق وزیر اعظم انٹونیو گوٹیرس اقوام متحدہ کے اگلے سیکرٹری جنرل بننے کے انتہائی مضبوط امیدوار ہیں ۔
سفارتکاروں کےمطابق سلامتی کونسل میں چھٹی خفیہ رائے شماری میں ویٹو کی طاقت رکھنے والے کسی بھی ملک نے انٹونیو گوٹیرس کے خلاف ووٹ نہیں دیا۔
اس طرح گوٹیرس، بان کی مُون کی جگہ سیکرٹری جنرل کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ اقوام متحدہ میں روسی سفیر کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں رسمی رائے شماری آج شام ہو گی