لندن: ایک برطانوی صحافی نے بھارت میں ٹوائلٹس کی کمی اور نکاسی آب کے مسئلے پر سوال اٹھایا تو بالی ووڈ ادکار انوپم کھیر غصے میں آگ بگولہ ہو گئے اور اس معاملے کا ذمے دار الٹا برطانیہ کو ہی ٹھہرا دیا۔
انوپم کھیر اکشے کمار اور دیگر فنکاروں کے ساتھ اپنی نئی فلم ’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ کی تشہیر کے لیے برطانیہ کے دورے پر تھے کہ پریس کانفرنس کے دوران ایک برطانوی صحافی نے ان سے
Anupam Kher was angry on the British journalist to question about toilet
70 سال گزر جانے کے باوجود بھارت میں بیت الخلا کی قلت اور نکاسی آب پر سوال کیا تو انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے اپنے فوائد کے لیے بھارت میں ریلوے لائنیں تو بچھائیں لیکن 200 سال میں بھارتیوں کو نکاسی آب کا بہتر نظام نہ دے سکے۔