ممبئی: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے منگنی سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔
Anushka and Virat has denied the engagement news
بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان طویل عرصے سے معاشقے کی خبریں زبان زدعام ہیں اور دونوں ہی میڈیا کی خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں تاہم گزشتہ دنوں ویرات اور انوشکا ایک ساتھ چھٹیاں گزارنے اترکھنڈ پہنچے جہاں مندر میں دونوں نے ایک ساتھ پوجا کی جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں۔ ھارتی میڈیا میں دونوں کی مندر میں ساتھ پوجا کی تصویریں منظر عام پر آنے کے بعد دونوں کی منگنی کی خبریں بھی گردش کرنے لگیں تاہم ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر منگنی سے متعلق تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ابھی منگنی نہیں کی ہے، بعض چینلز اس حوالے سے افواہیں پھیلانے میں مصروف ہیں تاہم جب بھی منگنی کریں گے تو چھپائیں گے نہیں۔ وسری جانب انوشکا شرما نے بھی ویرات کوہلی کے بیان کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے منگنی سے متعلق تمام خبروں کی تردید کی ہے۔