counter easy hit

انوشکا اوررنبیر ، کرن جوہر کے ٹی وی پروگرام پر پابندی کے خواہشمند

Anushka Ranbir, Karan Johar wants to ban television

Anushka Ranbir, Karan Johar wants to ban television

ممبئی: بالی ووڈ میں خبروں کی زینت بننے والے اداکار رنبیر کپور اور دلکش اداکارہ انوشکا شرما ہدایتکار اور پروڈیوسر کرن جوہر کے مایہ ناز پروگرام کافی ود کرن پر پابندی لگوانے کے خواہشمند ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور انوشکا شرما سے نئی ریلیز شدہ فلم اے دل مشکل کی شوٹنگ کے دوران جب کرن جوہر کے رویے، عادت اور اخلاق سمیت مختلف حوالوں کے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کرن جوہرفلم کے سیٹ پربچوں کی طرح بہت مزاحیہ باتیں کرتے ہیں جب کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران کرن جوہراداکاروں کے اچھے لگنے پربہت ترجیح دیتے ہیں اور وہ ان کے کپڑوں کے حوالے بہت فکرمند نظر آتے ہیں۔

انوشکا کا کرن جوہر کے شو میں جانے سے انکار

اداکاروں سے جب ان کے نئے آنے والے پروگرام کافی ون کرن کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ وہ اداکارکرن کے اس پروگرام میں مزے سے چلے تو جاتے ہیں لیکن بعد میں ایک سال تک مختلف باتیں سامنے آتی رہتی ہیں اورمختلف ردعمل کا سامنا کرنا بھی پڑتا ہے۔

اداکاروں کا کہنا تھا کہ پروگرام میں شرکت کے بعد اداکاروں کی حالت خراب ہوجاتی ہے اوروہ سب کوجواب دیتے پھرتے ہیں اسی لیے وہ اس پروگروام پر پابندی لگانا چاہتے ہیں جس کےبارے میں وہ دونوں سوچ رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website