
انوشکا اور ویرات نے صلح کرانے والے سلمان خان کو ہی شادی میں مدعو نہ کیابھارتی فلم نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی شادی کو خفیہ رکھنے اور کیمرے کی آنکھوں سے محفوظ رکھنے کے لیے بانڈ سائن کروائے ہیں۔دونوں کی شادی کی تیاریوں میں لگے عملے، ڈانس، کھانے کے منتظمین سمیت مہمانوں سے بھی بانڈ سائن کرائے ہیں تاکہ شادی سے متعلق کوئی بھی بات میڈیا کے سامنے نہ آسکے۔اس بانڈ کو سائن کرنے والا شادی سے متعلق کوئی بھی بات کہیں بھی نہیں کرسکتا ہے اور یہ بانڈ دنیا کے مہنگے ترین ریزورٹس نے بھی سائن کر رکھا ہے۔
بھاری ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ریزورٹس انتظامیہ نے بھی شادی کو خفیہ بنانے کے لیے کئی حفاظتی انتظامات کیے ہیں جس کے باعث شادی میں شریک افراد کے علاوہ کوئی اس پورے گاؤں میں داخل نہیں ہوسکتا ہے۔انوشکا اور ویرات کوہلی کی شادی کی تقریبات کا آغاز بوگو فینو چیتو ریزورٹس میں 22 کمرے ہیں جن میں 44 افراد ہی ٹھہر سکتے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ دونوں ہی اپنی شادی کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں اور چند ہی افراد شادی میں شریک ہوں گے









