ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے درمیان قربتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور اب وہ ان قربتوں کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں لیکن اپنے رشتے کو نام دینے سے متعلق نہیں بلکہ مشترکہ جائیداد خریدنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے اپنے شعبوں میں سپر اسٹارز کا جوڑا پہلے ہی ایک ساتھ کاروبار کرچکا ہے دونوں نے مشترکہ طور پر ممبئی میں جائیداد خریدی ہے لیکن اب اسے مزید فروغ دینے کے لیے دونوں نے نئی دلی میں بھی بھی ایک ساتھ سرمایہ کاری کی ہے یہی نہیں بلکہ دونوں نے شراکت داری میں ایک ریسٹورینٹ بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے کبھی بھی انوشکا کے لئے اپنے دل کے جذبات ظاہر کرنے سے نہیں روکا لیکن انوشکا نے کبھی اس بارے میں کوئی بات نہیں کی۔