کئی بالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ انوشکا شرما پھر سے ایک نئے دلچسپ کردار میں سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔
Anushka Sharma is ready to shine in a new exciting role
انوشکا شرما کی نئی بالی ووڈ رومانٹک کامیڈی فلم ‘ ’پھلوری‘ ‘کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں انوشکا ایک بھوت کے روپ میں نظرآ رہی ہیں۔ فلم میں انوشکا کے علاوہ دلجیت ڈوسانجھ،سورج شرما اور مہرین پیرزادہ بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ واضح رہے مزاح سے بھرپور یہ فلم24مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔