ممبئی: انوشکا شرما نے اپنے ہنی مون ٹرپ کو مختصر کرتے ہوئے کام کا دوبارہ سے آغاز کر دیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے شادی کے بعد فلمی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان اور ہدایتکار آنند ایل رائے نے فلم زیرو کی عکسبندی انوشکاشرما کی وجہ سے روک دی تھی تاہم انوشکا شرما نے اپنے ہنی مون ٹرپ کو مختصر کرتے ہوئے کام کا دوبارہ سے آغاز کر دیا ہے۔ فلم زیرو کی کاسٹ میں کترینہ کیف، انوشکا شرما اور شاہ رخ خان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان فلم میں پہلی بار بونے کے روپ میں نظر آئیں گے۔ فلم رواں سال دسمبر میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔