گجرات(نمائندہ خصوصی) گجرات پریس کلب کے صدر انور شیخ جنرل سیکرٹری روحان شاویز ملک نے اسپیشل پرسن ممبر امن کمیٹی گوجرانوالہ لالہ جی سعید اقبال مرزا کو معذور افراد کی 35سال سے خدمت کرنے اور ان کے مسائل کو اعلی احکام تک پہچانے کے بعد ان کو حل کرانے پر زبردستالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لالہ جی سعید بے پناہ خوبیوں کے مالک ہیں جو ہر وقت معذوروں کے مسائل کے حل کے لیے کوشان رہتے ہیں انور شیخ نے کہا کہ لالہ جی سعید کو معذوروں کی خدمات پر نوبل انعام دیا جائے روحان شاویز ملک نے کہا کہ لالہ جی سعید مرزا نے ہمیشہ اپنے معذور بھائیوں کے لیے کام کیا ہے کیونکہ معذور افراد بھی معاشرہ کا اہم حصہ ہیں ہم لالہ جی کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں