آج احتجاجی ریلی محکمہ زراعت کے آفس سے ہوتی ہوئی پریس کلب تک جائے گی ، اسحاق ڈار کا پتلا نذر آتش کیا جائے گا
لاہور: آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن محکمہٴ زراعت کے آفس میں اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں ۔ مظاہرین نے بنیادی مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا ۔ آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کی احتجاجی ریلی ڈیوس روڈ محکمہ زراعت کے آفس سے ہوتے ہوئے پریس کلب کی جانب جائے گی جہاں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پتلا نذر آتش کیا جائے گا ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ سروس سٹرکچر منظور نہیں کیا جا رہا ، جب تک بنیادی حقوق کو تسلیم نہیں کیا جاتا اور مطالبات منظور نہ کیے گئے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔