counter easy hit

پنجاب اسمبلی کے باہر ایپکا ملازمین کا دھرنا

APCA employees

APCA employees

پنجاب کا بجٹ پیش کرنے کے موقع پر اسمبلی کے باہر ایپکا ملازمین نے دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔
لاہور: (یس اُردو) بجٹ کے موقعہ پر لاہور میں مال روڈ پر ہوئے ایک بار پھر ایپکا ملازمین سراپا احتجاج ۔ مظاہرین نے کی حکومت پنجاب کے خلاف خوب نعرے بازی۔ ۔مظاہرین کا مطالبہ کہ تنخواہوں میں مہنگائی کی شرح سے اضافہ اور اپ گریڈیشن کی جائے۔ پنجاب بھر سے آئے سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر محمود الرشید بھی ایپکا ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لیے دھرنے میں شریک ہوئے اور تنخواہوں میں بیس فی صد تک اضافے کا مطالبہ کیا۔