counter easy hit

یپکا کی طرح اپیڈا ملازمین کے گریڈوں میں اضافہ کیا جائے،غلام مصطفی بٹ

APEDA

APEDA

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ایپکا کی طرح اپیڈا ملازمین کے گریڈوں میں اضافہ کیا جائے سرکاری ڈرائیوروں کی احتجاجی ریلی آج پریس کلب لاہور کے باہر دھرنا دیگی چےئر مین غلا م مصطفی بٹ گزشتہ روز ضلع کونسل ہال ننکانہ صاحب میں اپیڈا یونین کے زیر اہتما م منعقدہ سیمینار میں آل پنجاب ڈرائیورز ایسوسی ایشن کے چےئر مین غلام مصطفی بٹ، صدر صاحب خان ، جنرل سیکرٹری سید طاہر شاہ ، قصور کے عہدیداران محمد ابراہیم ، صغیر احمد ، لاہور کے رانا محمد عارف ، غلام رسول ، برکت علی کے علاوہ ضلع ننکانہ اپیڈاکے چےئر مین محمد افضل، صدر محمود احمدجوئیہ ، جنرل سیکرٹری وسیم شاہ سمیت ضلع بھر کے درجنوں سرکاری ڈرائیورز اور درجہ چہارم کے مختلف شعبوں کے ملازمین نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ایپکا ملازمین کے گریڈوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے ہمیں محروم رکھا گیاہے جبکہ تمام منسٹرز اورسیکرٹریز کیساتھ 16سے 18گھنٹے ڈیوٹی ہم دیتے ہیں درجہ چہارم کے مکینکل ڈراپس مین ، ٹیلیفون آپریٹرز اور سٹینو گرافر کو بھی گریڈ 11اور 14دیے جائیں اپیڈا کے عہدیداران نے صحافیوں کو بتایاکہ ہم اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے آج ایک ریلی اپیڈا ہیڈکوارٹر ڈیوس روڈ سے 11:00بجے شروع کریں گے اور بعد میں پریس کلب لاہور کے باہر دھرنا دیں گے اگر ہمارے مطالبات جلد منظور نہ کیے گئے تووزیر اعلیٰ پنجاب سے لیکر تمام سرکاری افسران کو اپنی گاڑیاں خود ڈرائیو کرنا پڑیں گی۔