counter easy hit

اے پی ایم ایل یوتھ ونگ کا اجلاس،ملک بھر سے صوبائی اور ڈویژنل عہدیداران کی شرکت، تنظیمی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر اطمینان کا اظہار

اے پی ایم ایل یوتھ ونگ کا اجلاس،ملک بھر سے صوبائی اور ڈویژنل عہدیداران نے شرکت کی
اجلاس میں پارٹی سیکرٹری جنرل کو تنظیمی صورتحال پر بریفنگ دی گئی،بہت جلد صوبائی یوتھ کنونشن منعقد کئے جانے کا فیصلہ
ممبرسازی مہم شروع کر کے یوتھ ونگ کومزید منظم اور فعال کیاجائے۔ڈاکٹر محمد امجدکاخطاب

APML. Federal orgnaization's meeting held in Islamabad

APML. Youth Wing’s meeting held in Islamabad

اسلام آباد( پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی دفتر میں پارٹی کی یوتھ ونگ کا اجلاس منعقد ہو،اجلاس میں ملک بھر سے پارٹی کے صوبائی اور ڈویژنل نوجوان عہدیداران نے شرکت کی۔پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد اور آرگنائزنگ سیکرٹری مہرین ملک آدم نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی دفتر میں پارٹی کے یوتھ ونگ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کی یوتھ ونگ کے ملک بھر سے صوبائی اور ڈویژنل عہدیداران نے شرکت کی جن میں یوتھ ونگ کے مرکزی صدر غلام مرتضیٰ گوہر چاچڑ ،راجہ ثاقب مرکزی جنرل سیکرٹری، شاہد اقبال نائب صدر، سعد ملک،نائب صدر، زوہیب امجد،چودھری ناظم،حسن شہزاد، ایوب خان، ثاقب ملانا، جہانگیرخان، صدام حیدربلوچ، وقاص عباسی، صمیم الزمان، جمشید حلبی، تاج ورخان، بادشاہ روان اور ملک معظم آفریدی کے علاوہ دیگر شامل تھے۔ پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد اور آرگنائزنگ سیکرٹری مہرین ملک آدم نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں پارٹی قیادت کو یوتھ ونگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔پارٹی قیادت کویوتھ ونگ کی کارکردگی کے بارے میں بتایا گیا۔پارٹی سیکرٹری جنرل نے یوتھ ونگ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید منظم اور فعال بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے نوجوان پارٹی راہنماﺅں کو پارٹی کی فعالیت کے لئے اہداف دئےے جنہیں بروقت حاصل کرنے کا عہد کیاگیا۔ڈاکٹر محمد امجد نے پارٹی کی نوجوان قیادت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد جنرل(ر)پرویز مشرف کو نوجوان طبقہ سے خاصی امیدیں وابستہ ہیں۔اس لئے ہمیں کوشش کرنا ہو گی کہ اپنے قائد کی امیدوں پر پورا اتریں۔انہوں نے عہدیداران کو پارٹی دفاتر قائم کرنے اور ممبرشپ مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی ۔اجلاس میںیوتھ ونگ کے صوبائی کنونشنز کے انعقاد کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website