جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو کے مطابق ٢٠١٤ء کے وسط تک پاکستان کے حوالے سے ہونے والے اکثر واقعات کی خبریں اردو اخبارات، رسائل اور اردو ویب سائٹس کی زینت بن چکی ہیں۔ان میں سے چند واقعات کی تصاویر”قند مکرر” کی صورت میں اپنا انٹرنیشنل کی وساطت سے ذرائع ابلاغ کوجاری کی جارہی ہیں۔
تصاویر کے عنوان حسب ذیل ہیں:
پہلی تصویر: گلاسکو ۔ بزم شعر و نغمہ گلاسکوکے زیر اہتمام ہونے والے مشاعرہ کا گروپ فوٹو۔
دوسری تصویر: برلن۔ جرمن وزارت خارجہ کے ٹرینی آفیسرزکا اس وقت کے سفیر پاکستان عبدالباسط کے ساتھ گروپ فوٹو۔
تیسری تصویر: برلن۔ پاکستان سے جرمنی کے دورہ پر آئے ہوئے ایر وار کالج کراچی کے ١٩رکنی وفد کااس وقت کے چارج ڈی افئیرز ڈاکٹرمظہر جاوید اور سفارتی افسران کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
چوتھی تصویر: برلن۔ پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام برلن میں ہونے والے فیوژن صوفی میوزک کنسرٹ کے موقعہ پراسوقت کے چارج ڈی افئیرزڈاکٹرمظہر جاوید اور ڈیفنس اتاشی،جرمن حکومت کے خصوصی نمائندہ برائے پاکستان و افغانستان ڈاکٹر مشائل کوخ کے ساتھ۔
پانچویں تصویر: ابو ظہبی۔ وزیراعظم پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سفارتخانہ ء پاکستان ابو ظہبی میں پاکستانیوں کے ساتھ۔
چھٹی تصویر: ابو ظہبی۔ سفارتخانہ ء پاکستان ابو ظہبی کا سفارتی عملہ وزیراعظم پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ۔
ساتویں تصویر: دبئی: سفیر پاکستان برائے دبئی آصف درانی کاپاکستان ایسوسی ایشن دبئی خیبر ونگ کے عہدیداران کے ہمراہ گروپ فوٹو۔