ترکی میں فوج کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ اس نے ملک کا انتظام اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ ترکی کےشہر استبول میں پل بند ہیں اور انقرہ میں ہوائی جہاز نچلی پروازیں کر رہے ہیں۔
ترکی کے وزیرِ اعظم بن علی یلدرم نے فوج کے ’ایک گروپ‘ کی جانب سے ’غیر قانونی اقدام‘ کیے جانے کی مذمت کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق استنبول میں پل بند کر دیے گئے ہیں اور دارالحکومت انقرہ میں جہاز نیچی پروازیں کر رہے ہیں۔
ترک وزیرِ اعظم بنالی یلدرم کا کہنا ہے کہ فوجی اقدام غیر قانونی ہے لیکن حکومت کا تختہ نہیں الٹا گیا۔انھوں نے کہا کہ اقتدار حکومت ہی کے پاس ہے۔
مسٹر یلدرم نے این ٹی وی ٹیلی وژن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اس امکان پر کام کر رہے ہیں کہ حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ہوئی ہے۔ ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔‘ تاہم انھوں نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ’جنھوں نے غیر قانونی کام کیا ہے انھیں بہت بھاری قیمیت ادا کرنی پڑے گی‘ تاہم وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں کہیں گے کہ حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا ہے۔