اسلام آباد: اپلیٹ ٹریبونلز نے این اے 53 سے عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل ارجنٹ کاز لسٹ میں شامل کر لی، کل سماعت ہو گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اپیلٹ ٹریبونل نے این اے 53 میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلے کے خلاف عائشہ گلالئی کی اپیل ارجںٹ کاز لسٹ میں شامل کرتے ہوئے کل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ درخواست میں عائشہ گلالئی نے استدعا کی تھی کہ کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔