counter easy hit

مراد علی شاہ کو نااہل قراردینے کے لئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر

اسلام آباد: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو نااہل قراردینے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

Appeal in the Supreme Court for disqualifying declared to Murad Ali Shah

Appeal in the Supreme Court for disqualifying declared to Murad Ali Shah

محمود اختر نقوی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مراد علی شاہ 2012 میں دوہری شہریت کیس میں نااہل ہو چکے ہیں، عدالت عظمی نے اپنے فیصلے میں مراد علی شاہ کو تمام مراعات اور تنخواہیں واپس کرنے کا حکم دیا تھا لیکن مراد علی شاہ نے اب تک عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مراد علی شاہ نے جھوٹے حلف نامے پر پی ایس 73 جامشورو سے ضمنی انتخاب لڑا، انہیں ملی بھگت سے ضمنی انتخاب میں کامیاب کرایا گیا لیکن صوبائی الیکشن کمیشن نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا اور مراد علی شاہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، عدالت سے استدعا ہے کہ مراد علی شاہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے اور ان سے تمام مراعاتیں اور سرکاری خزانے سے حاصل کی گئی رقوم 15 دن میں واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website