لاہور(ویب ڈیسک) ایپل کمپنی رواں سال اپنے آئی فونز میں تاریخ کی ایک بڑی تبدیلی کرنے والی ہے جو ان ڈیوائسز کو استعمال کرنے والوں کے لیے کافی بڑا دھچکا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ درحقیقت ایپل اپنی موجود چارجنگ کیبلز اور دیگر مصنوعات کا استعمال متروک کرکے ان کی جگہ یو ایسبی ٹائپ سی کو دینے والی ہے۔جی ہاں ایپل لائٹننگ کیبل کی جگہ آئی فون میں یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ اور کیبل کو لانے والی ہے۔ایپل کی جانب سے آئی پیڈ پرو میں پہلے ہی یو ایس بی ٹائپ سی کیبل کا استعمال متعارف کرایا جاچکا ہے۔اس تبدیلی کی صورت میں موجودہ ایپل چارجرز مستقبل کے آئی فونز کے لیے بیکار ہوجائیں گے مگر اچھی خبر یہ ہے کہ اینڈرائیڈ چارجر آئی فونز میں استعمال ہوسکیں گے۔ایپل کا اوریجنل چارجنگ کیبل 25 ڈالر میں فروخت ہوتا ہے مگر نقلی کیبل اس کے مقابلے میں سستی ہے۔ دوسری جانب یو ایس بی ٹائپ سی اس وقت متعدد لیپ ٹاپس اور اینڈرائیڈ فونز میں استعمال ہونے والی کیبل ہے۔ ایپل نے 2012 میں 30 پن کنکٹر لائٹننگ کیبل کے لیے متعارف کرایا تھا۔اسی طرح آئی فونز میں نیا آئی فون ٹچ متعارف کرائے جانے کا بھی امکان ہے۔گزشتہ دنوں ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل 2019 میں 3 نئے آئی فونز پیش کرے گی جن میں سے ایک آئی فون ایکس آر کا اپ ڈیٹ ورژن ہوگا جس میں ایل سی ڈی اسکرین دی جائے گی۔