واشنگٹن……..امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کک کو 2014 میں ان کی کمپنی نواعشاریہ دو ملین ڈالر سالانہ ادا کر رہی تھی۔جبکہ 2015میں انہیں ادا کی جانے والی سالانہ رقم دس اعشاریہ تین ملین ڈالر رہی، جو کہ یومیہ تقریباً 28 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔ایک نیوز سائٹ ایمریٹس247 کے انکشاف کے مطابق کمپنی کی سینئرنائب صدر اینجیلا ایرنڈس جو کہ ریٹیل اور آن لائن اسٹورز کے لئے سینئر وائس پریذیڈنٹ ہیں۔ ان کی سالانہ تنخواہ پچیس اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر ہے جو کہ ایک دن کے پاکستانی 70 لاکھ روپے ہیں ۔سال 2015میں ایپل کی سیلز میں 28 فیصد اضافے کے بعد کمپنی کے منافع میں بھی 35 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہوا جس کے بعد اعلی عہدیداران کی تنخواہوں میں بھی بھاری اضافہ کیا گیا ۔