اسلام آباد(یس اردو رپورٹ) اسلام آباد کے تھانے میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کیخلاف ایس ایس پی اسلام آباد کو درخواست موصول ہوئی ۔ درخواست گزار جو کہ ایک وکیل ہے نے اسلام آباد بارڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کی معرفت درخواست دی ہے۔ درخواست گزارضیا الرحمن گوندل ایڈووکیٹ نے استدعا کی ہے کہ وزیر اطلاعات نے آئین میں کافر قرار دیے گئے مکرین ختم نبوت کا دفاع کر کے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے ۔
درخواست کے ساتھ وزیر اطلاعات کے ویڈیو بیان کی ٹرانسکرپٹ بھی دی گئی ہے ۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات نے عقیدہ ختم نبوت پر اعتقاد رکھنے والوں کی دل آزاری کی ہے اور ملک میں فساد کروانے کی کوشش کی ہے اس لئے انہیں قرارواقعی سزا دی جائے۔