ڈیم بناؤ مہم کیلئے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قیدیوں عمران سلیم گوگا اور اعزاز عرف گلو کی سول جج جناب عمر جاوید ورک کو دو دو ہزار روپے کے فنڈز جمع کرانے کی درخواست
راولپنڈی: (پ،ر) ڈیم بناؤ مہم کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع، بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قیدیوں عمران سلیم گوگا اور ا عزاز عرف گلو کی جانب سے راولپنڈی کے سول جج جناب عمر جاوید ورک کو دو دو ھزار روپے کے فنڈز حکومتی خزانے میں جمع کرنے کی درخواست دے دی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ھے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی طرف سے قائم کردہ بھاشا ڈیم کی تعمیر میں قیدیوں کی بڑی تعداد چندہ دینے کے لئے بیتاب ھے اس لئے اڈیالہ جیل کے قیدیوں کے لئے خصوصی کاؤنٹر قائم کیا جاۓ تاکہ پاکستان میں پانی کی کمی دور ہو سکے سابقہ حکمرانوں نے چند سیاست دانوں کی خوشنودی اور اپنی حکمرانی کو طول دینے کے لیے کالا باغ ڈیم کو متنازعہ قرار دیا اور بزعم ہمیشہ کے لئے سرد خانے میں ڈال دیا .حقیقت یہ ہے کہ اگر کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا کام جاری رہتا تو صنعت کو سستی اور وافر بجلی ملنا شروع ہو چکی ہوتی۔ ملکی برآمدات میں کئی گنا اضافہ اور دیگر ملکوں کے صنعتکار پاکستان کو صنعت لگانے کے لیے موزوں ترین سمجھتے . بے روزگار ی کا اژدھا قابو کیا جا چکا ہوتا