لاہور ہائی کورٹ نے مال روڈ پر جلسوں اور ریلیوں پر پابندی کے لئے درخواست پرآئی جی پنجاب اور ہوم سیکریٹری سے جواب طلب کر لیا۔
مقامی شہری علی عمران کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت لاہور میں مال روڈ پر جلسے جلوسوں پرعائد پابندی پر عمل درآمد میں ناکام ہو چکی ہے ۔ حکومتی غفلت کی وجہ سے چئیرنگ کراس پر خودکش حملہ ہوا ۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو مال روڈ پر جلسے جلوسوں پر پابندی کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرانے کاحکم دیا جائے ۔
عدالت نے آئی جی پنجاب اور ہوم سیکریٹری سے جواب طلب کر لیا ۔