counter easy hit

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری اپیلٹ ٹریبونل میں چیلنج

لاہور: پاکستان عوامی تحریک نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج کردیا۔

Approval of nomination papers of Kalsoom Nawaz challenge in Appeal Tribunal

Approval of nomination papers of Kalsoom Nawaz challenge in Appeal Tribunal

پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشت این اے 120 پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا۔ نشست پر تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد، مسلم لیگ (ن) کی کلثوم نواز، پیپلزپارٹی کے فیصل میر اور پاکستان عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری امیدوار ہیں۔ اس کے علاوہ ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ریٹرننگ افسر نےحقائق کےبرعکس کلثوم نوازکےکاغذات منظورکیے، اپیل کنندہ گزشتہ روز ضمنی انتخاب کے عمل میں حصہ لینے کے لیے ریٹرننگ افسر نے اپوزیشن کے تمام اعتراضات مسترد کرتے ہوئے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جسے آج چیلنج کردیا گیا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چوہدری نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو اپیلٹ ٹریبونل میں چیلنج کیا۔ اپیل کنندہ کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہےکہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اقامے کی تفصیلات شامل نہیں کیں اور اپنے کاغذات میں حقائق چھپائے ہیں۔ اپیل کنندہ کے مطابق ریٹرننگ افسر نےحقائق کےبرعکس کلثوم نوازکےکاغذات منظورکیے لہٰذا کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website