counter easy hit

پنجاب میں سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016ء کی منظوری

پنجاب کابینہ نے پرانا کمشنری نظام بحال کرتے ہوئے نئے بلدیاتی نظام سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016ء کی منظوری دیدی ہے،اب ضلعی سطح پر ڈی سی او کی جگہ ڈپٹی کمشنر لے لیں گے،نیا نظام 2جنوری 2017ء سے نافذ العمل ہوگا ۔

Approval of the Civil Administration Ordinance 2016 in Pakistan

Approval of the Civil Administration Ordinance 2016 in Pakistan

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیر، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام شریک ہوئے ۔اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016ء کی منظوری دی گئی ،جس کے بعد بلدیاتی حکومتوں کوصوبائی مالیاتی کمیشن ایوارڈ2016ء کے تحت 391ارب روپے ملیں گے ۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار اور مالیاتی خود مختاربنائیں گے جب کہ وہ جوابدہ بھی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی فنڈ کسی اور مد میں استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔یاد رہے کہ پنجاب پولیس کے 35سابق آئی جیز نے سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016 ءکی تیاری پر سخت تشویش کا اظہارکیا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کا مقصد بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے اختیارات کم کرنا ہے، پنجاب کی بیوروکریسی غیرقانونی طور پر پولیس کا کنٹرول لینا چاہتی ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website