لاہور (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں سرکاری اشتہاری مہم میں سیاسی لیڈران کی تشہیر کے معاملے پر درخواست دائر کر دی گئی ، درخواست ایڈووکیٹ شاہد حامد، ایڈووکیٹ عائشہ حامد کےذریعے دائر کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری اشتہاری مہم میں سیاسی لیڈران کی تشہیر کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخؤاست دائر کی گئی، درخواست ایڈووکیٹ شاہد حامد اور ایڈووکیٹ عائشہ حامد نے دائر کی، درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان میں کئی دہائیوں سے اشتہارات میں وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، صدور کی تصاویر لگائی جاتی ہیں، قانون اورقواعد کے تحت اشتہارات میں تصاویر لگانے پر ممانعت نہیں، سابقہ پنجاب حکومت کی اشتہاری مہم نیک نیتی پر مشتمل تھی، گزشتہ سال12 نومبر کو کے پی حکومت نے جنگلات ،ماحولیات کا اردو اخبار میں فل پیج اشتہار دیا، تحریک انصاف کی سابقہ حکومت کے اشتہارمیں وزیراعلیٰ کے پی، صدر پی ٹی آئی کی تصاویر بھی تھیں، گزشتہ 2سال میں خیبرپختونخوا، سندھ کی حکومتوں نے قائدین کی تصاویر والے اشتہار جاری کیے، اشتہارکے ذریعے خود یا پارٹی کو فائدہ نہیں پہنچایا۔