قائم علی شاہ ، اعتزاز احسن اور رحمان ملک پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے رکن ہیں ، نااہل قرار دیا جائے :درخواست گزار
لاہور (یس اُردو) لاہور ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی نااہلی کے لیے درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ۔ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما قائم علی شاہ ، اعتزاز احسن اور رحمان ملک پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے رکن ہیں ۔ قانون کے تحت کوئی بھی شحض کسی ایک سیاسی جماعت کا رکن ہوسکتا ہے لیکن پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ تینوں رہنمائوں کو نااہل قرار دیا جائے ۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیئے