نیپرا نے ایک ہی روز بجلی کی قیمتوں میں کمی اور اضافے کی منظوری دے دی۔ خوش ہوں یا پریشان صارفین نے سر پکڑ لئے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) ایک ہی محکمہ ایک ہی معاملہ ایک ہی روز دو الگ الگ فیصلے ۔ نیپرا نے اپریل کے لئے بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ تین روپے چورانوے پیسے کمی کر کے صارفین کو جون کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان کیا۔ یہ فیصلہ بھی سنایا کہ کمی کا اطلاق ماہانہ تین سو یونٹ کے استعمال اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔ خبر خوشی کی تھی لیکن ساتھ ہی بجلی بھی گرا دی گئی۔ بھاری بلوں کے بوجھ تلے دبے عوام ابھی حساب کتاب میں ہی مصروف تھے کہ فی یونٹ ریٹ ایک روپیہ پچیس پیسے بڑھانے کی خبر بھی آ گئی۔ یوں لوڈ شیڈنگ کے ستائے صارفین پر چالیس ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا۔