ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ننکانہ کی عوام نے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کو بھی اپریل فول کا حصہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق شاد باغ کالونی ننکانہ کی رہائشی رابعہ انعم نے ریسکیوکنٹرول ننکانہ میں کال کر کے بتایا کہ میرے والد کی طبیعت بہت خراب ہے ان کو سانس نہیں آ رہا ریسکیو1122ننکانہ کا عملہ جب موقع پر پہنچا تو وہاں کچھ بھی نہیں تھا ریسکیوکنٹرول نے دوبارہ اس نمبر پر رابطہ کیا تو اس لڑکی نے کہا کہ میں نے آپ کے ساتھ اپریل فول منایا ہے آ پ اپنی ایمبولینس واپس لے جائیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122″محمد اکرم پنوار”نے ننکانہ کی عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ ایمرجنسی سروس ریسکیو1122سے ایسا مذاق نہ کیا جائے کیونکہ ایسے بیہودہ مذاق سے کسی کی جان بھی جا سکتی ہے لہذا ایسی کالز کرنے سے گریز کریں تا کہ ریسکیو1122کا عملہ بطریق احسن اپنی ذمہ داریاں نبھا سکے