counter easy hit

سانحہ اے پی ایس، تین سال ہوچکے، دہشتگردی کے خلاف جنگ آخر کہاں پہنچی؟

سانحہ اے پی ایس کے3 سال مکمل، نیشنل ایکشن پلان کے تحت 1584 دہشتگرد گرفتار

APS, incident, after, 3, years, how, many, terrorists, arrest, or, killedسانحہ آرمی پبلک اسکول کو آج 3 سال بیت چکے ہیں۔ اس دوران 1584 دہشت گرد گرفتار کئے گئے جبکہ 167 ایسے خطرناک دہشت گرد بھی گرفتار یا مارے جا چکے ہیں جن کے سروں کی قیمت ﷰمقرر کی گئی تھی۔16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد قومی سیاسی وعسکری قیادت نے مستقبل میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان بنایا۔ یہ پلان بنانے کے بعد سے اب تک 10 لاکھ مکانات کی تلاشی لی گئی جب کہ بغیر دستاویزات کے کرائے پر رہنے والے 36 ہزار افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔

ساڑھے 4 ہزار ہوٹلز مالکان کے خلاف بغیر تصدیق کے مہمان ٹھہرانے پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جب کہ 10 ہزار سے زیادہ اسکولز مالکان کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئی ہیں۔بس ٹرمینلز میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات نہ کرنے پر 914 اور سینما ہالز کے خلاف 18 مقدمات درج کئے گئے۔ عوامی مقامات پر سیکورٹی کے انتظامات نہ کرنے پر 7 ہزار سے زیادہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ملک میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 35 ہزار سے زیادہ افغانیوں کو گرفتار کرکے بے دخل کیا گیا ہے۔ فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبے میں 5221 افراد کی نگرانی کی جارہی ہے۔صوبے میں تقریباً 39 ہزار سرچ آپریشنز کرکے تقریبا 6 لاکھ سے زیادہ مشکوک اور مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website