دہشتگردوں کے حملے سے شہید ہونے والے بچوں کے والدین بھی تقریب میں شریک ، عمران خان ، سراج الحق ، آفتاب شیرپائو سمیت اہم شخصیات بھی موجود
پشاور (یس اُردو) اے پی ایس پشاور میں ہونے والی مرکزی تقریب ، وزیر اعظم نواز شریف ، آرمی چیف سمیت چاروں ، وزرائے اعلیٰ ، شہید بچوں کے والدین اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں ۔ ایک ماں پورا سال بیت جانے کے باوجود بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی ۔ پنڈال میں شہید بچوں کی لہراتی تصاویر نے ہر دل رنجیدہ کردیا ۔ اے پی ایس پشاور میں ہونے والی مرکزی تقریب میں سیاسی و عسکری قیادت نے بھرپور شرکت کی ۔ وزیر اعظم نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل ساتھ ساتھ تقریب میں پہنچے ۔ شہید بچوں کے والدین پنڈال میں آئے تو حاضرین نے کھڑے ہو کران سے یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے پھول جیسے بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ جنرل راحیل آگے بڑھ کر سب کا اسقبال کرتے رہے ۔ شہید ہونے والے ایک بچے کی شکستہ دل ماں جب وزیر اعظم اور آرمی چیف کے پاس پہنچی تو اس کے صبر کا بندھن ٹوٹ گیا ۔ بعض شہید بچوں کے غمزدہ والدین کو سہارا دیکر لایا گیا تو وہاں موجود ہر دل دکھی ہوگیا ۔ تقریب میں چاروں وزرائے اعلیٰ ، گورنر خیبر پختونخوا ، عمران خان ، سراج الحق ، آفتاب شیر پاؤ سمیت اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں ۔