اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف اقامہ کیس کل سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔
وزیر خارجہ خواجہ آصف کیخلاف کیس کل پیر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں خصوصی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف سے تحریری جواب طلب کر رکھا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے وزیر خارجہ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عثمان ڈار نے اپنی درخواست میں خواجہ آصف پر اپنے اثاثے چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے عدالت سے ان کی نااہلی کی استدعا کی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے اپنی درخواست میں کہا کہ اقامہ چھپانے پر خواجہ آصف صادق اور امین نہیں رہے۔